عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او ) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اڈہانوم گیبریئس اسرائیلی بربریت کا شکار غزہ کے مصائب پر بولتے ہوئے رو پڑے۔ جنیوا میں غزہ ہیلتھ ایمرجنسی کے اجلاس میں غزہ کے بارے میں بولتے وقت ٹیڈروس کا گلا رندھ گیا۔ اپنے خطاب کے دوران ٹیڈروس چند لمحوں کیلیے خاموش رہے اور کہا کہ کوشش کے باوجود کہنے کو الفاظ نہیں، غزہ کے حالات ناقابل بیان ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی