i بین اقوامی

قطر امریکی صدر کو بوئنگ 747 طیارے کا تحفہ دے گا،ٹرمپ کی تصدیقتازترین

May 12, 2025

قطر امریکی صدر کو بوئنگ 747 طیارے کا تحفہ دے گا،صدر ٹرمپ نے قطر سے ملنے والا تحفہ لینے کی تصدیق کردی۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا ہمارا صدارتی طیارہ 40 برس پرانا ہے،طیارے کو ایئرفورس 1 کے طور پر استعمال کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق بوئنگ 747 طیارے کی قیمت40 کروڑ ڈالر ہے، یہ امریکا کو ملنے والا تاریخ کا مہنگا ترین تحفہ ہوگا۔امریکی صدر اپنے خاندانی کاروباروں سے ممکنہ مفادات کے ٹکراوئہ اور عوامی عہدے کے استعمال کے حوالے سے پہلے ہی سے سامنا کر رہے ہیں۔امریکی آئین میں موجود ایمولومنٹس کلاز کے تحت سرکاری عہدیداروں کو کسی بھی بادشاہ، شہزادے یا غیر ملکی ریاست سے تحفے قبول کرنے سے روکا گیا ہے۔تاہم ٹرمپ اس قانون سے بچنے کے لیے یہ طیارہ صدارت چھوڑنے کے بعد اپنی صدارتی لائبریری کے حوالے کر سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی