قطر اور مصر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچادیا۔الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایک سفارتی ذرائع نے حماس تک مجوزہ منصوبے کی کاپی پہنچنے کی تصدیق کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق حماس کی ٹیم نے ثالثوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ صدر ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ منصوبے کا مطالعہ کریں گے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ منصوبے پر حماس کی جانب سے باضابطہ طور پر حمایت یا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔اس سے قبل حماس رہنما کی جانب سے کہا گیا تھا کہ انہیں ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ تحریری شکل میں موصول نہیں ہوا تاہم ابھی عرب میڈیا نے رپورٹ کیاہے کہ قطر اور مصر نے ٹرمپ کا غزہ امن منصوبہ حماس کی مذاکراتی ٹیم تک پہنچادیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی