i بین اقوامی

قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا ساتھ کھڑی ہے، سربراہ عرب لیگ احمد ابو الغیطتازترین

September 15, 2025

عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے اسرائیل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جرم کے سامنے خاموشی مزید جرائم کی راہ ہموار کرتی ہے،قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا ساتھ کھڑی ہے۔عرب نیوز کے مطابق دوحہ میں عرب اور اسلامی رہنمائو ں کے ہنگامی سربراہی اجلاس سے قبل خطاب کرتے ہوئے احمد ابو الغیط کا کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس اپنی طرف سے یہ طاقتور پیغام بھیجتا ہے کہ قطر تنہا نہیں، عرب اور اسلامی دنیا اس کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے اقدامات دو سال تک غزہ میں ہونے والی نسل کشی پر خاموش رہنے کا براہ راست نتیجہ ہیں، جس سے قابضین کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی