i بین اقوامی

لبنان، اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 2 مجاہدین شہیدتازترین

March 13, 2024

24 گھنٹوں کے دوران مشرقی اور جنوبی لبنان کے علاقوں میں اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 2 مجاہدین شہید ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لبنان میں سرگرم گروپ حزب اللہ نے ایک بیان میں بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے رات گئے 8 فضائی حملے کیے، جن میں جنوبی لبنان کے گاوں ایتا الشعب اور مشرقی لبنان کے شہر بعلبیک کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے جواب میں حزب اللہ نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر 100 سے زیادہ راکٹ داغے تھے، گروپ نے بیان میں مزید کہا کہ یہ ہمارے لوگوں، دیہاتوں اور شہروں پر اسرائیلی حملوں کا جواب تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی