i بین اقوامی

لبنان ، حزب اللہ نے حملہ آور اسرائیلی فورس کو میزائلوں سے نشانہ بنایاتازترین

March 04, 2024

لبنان میں حزب اللہ نے اتوار کی رات اعلان کیا کہ اس نے جنوبی لبنان میں وادی قطمون کے علاقے میں دراندازی کی کوشش کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کو میزائلوں سے نشانہ بنایا اور براہ راست حملہ کیا،بعد ازاں حزب اللہ نے کہا کہ اس نے اسرائیلی زریت بیرکوں کو بھی نشانہ بنایا،جب کہ جنوبی لبنان میں متعدد مقامات پر اسرائیلی حملے جاری ہیں، لبنان کے سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے ایک علاقے میں بمباری کی،پچھلے چند دنوں اور ہفتوں کے دوران، اسرائیل نے نے سرحدی پٹی سے باہر کے قصبوں پر حملے کر کے تصادم کا دائرہ وسیع کیا ہے،7اکتوبر کو غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جنگ کے آغاز کے ساتھ ہی ایک طرف اسرائیلی فوج اور دوسری طرف لبنان میں حزب اللہ گروپ اور مسلح فلسطینی دھڑوں کے درمیان سرحد کے اس پار گولہ باری کا تقریبا روزانہ تبادلہ شروع ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی