i بین اقوامی

لبنان میں لائیو ٹی وی ٹاک شو میں سیاسی مخالفین ایک دوسرے سے لڑ پڑے ، اسٹوڈیو کے باہر گولیاں چل گئیںتازترین

November 05, 2022

لبنان میں لائیو ٹی وی ٹاک شو میں سیاسی مخالفین ایک دوسرے سے لڑ پڑے جبکہ اسٹوڈیو کے باہر گولیاں چل گئیں،عرب میڈیا کے مطابق لبنان میں مخالف سیاسی پارٹیوں کے رہنما لائیوٹاک شو میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے، اینکر کی دونوں مہمانوں کے درمیان لڑائی روکنے کی تمام کوششیں ناکام رہیں، اسٹوڈیو کے باہر موجود دونوں سیاسی پارٹی کے کارکنوں کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوگئی،ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور سیاسی کارکنوں کے درمیان بیچ بچا ئوکی کوشش کی،جھگڑا بڑھنے پر پولیس کو مجمع کو منتشر کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کرنا پڑی، جھگڑے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ درجنوں افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی