i بین اقوامی

لبنان پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے دو ارکان ہلاکتازترین

March 25, 2024

حزب اللہ نے اسرائیل کی طرف سے شروع کیے گئے حملوں میں اپنے دو ارکان کی ہلاکتکی تصدیق کی ہے۔مشرقی لبنان میں ایک کار کو نشانہ بنانے والے اسرائیلی حملے میں ایک شامی شخص ہلاک ہو گیا۔اسرائیلی طیارے نے الصویری میں ایک ریپڈ کار کو نشانہ بنایا اور شامی ڈرائیور کو ہلاک کر دیا، حملے میں زخمی ہونے والا شامی محمود رجب زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا ، ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب بعلبک کے علاقے میں حزب اللہ کے ایک ترک شدہ مرکز کو پانچ اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا گیا،اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے "لبنان سے اسرائیلی سرزمین کی طرف پچاس راکٹ گولوں کے داغے جانے کی نگرانی کی ہے۔ کئی میزائلوںکو روک لیا گیا، جبکہ باقی میزائل کھلے علاقے میں گرے۔بیان میں مزید کہا گیا، "فوری ردعمل میں، فورسز کے طیاروں نے ان پلیٹ فارمز پر جوابی حملہ کیا جو ان میں سے کچھ میزائلوں کو داغنے کے لیے استعمال ہوتے تھے۔حملوں میں کسی زخمی یا نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پارٹی کے بیانات اور سرکاری لبنانی ذرائع کی بنیاد اعداد و شمار کے مطابق، شدت پسندی کے آغاز سے لے کر اب تک لبنان میں کم از کم 326افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر حزب اللہ کے جنگجو اور کم از کم 55عام شہری ہیں۔اسرائیلی فوج کے مطابق دس فوجی اور سات شہری مارے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی