i بین اقوامی

لیتھوانیا، روسی مخالف لیڈر کے قریبی ساتھی پر ہتھوڑے سے حملہتازترین

March 14, 2024

لتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں انسداد بدعنوانی فنڈ کے رہنما اور روسی مخالف الیکسی ناوالنی کے نائب لیونیڈ وولکوف پر ہتھوڑے سے حملہ ، وولکوف پر ان کے گھر کے سامنے حملہ کیا گیا تھا، کسی نے ان کی گاڑی کی کھڑکی توڑ دی اور اندر آنسو گیس کا چھڑکائو کیا اور پھر لیونیڈ کو ہتھوڑے سے ضربیں لگائیں،روسی مخالف کو معمولی زخموں کے ساتھ ہسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی جان خطرے سے باہر ہیں،لتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلیئس لینڈسبرگس نے اس واقعے کو حیران کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجرموں کو اپنے کیے کی سزا بھگتنی پڑے گی،لتھوانیا کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں کہ ولکوف کے گھر کو حفاظت میں لے لیا گیا تھا۔الیکسی ناوالنی کی سیاسی ٹیم کے بہت سے ارکان، جو فروری کے وسط میں روس کی ایک جیل میں انتقال کر گئے تھے، یورپی یونین اور نیٹو کے رکن ممالک میں مقیم ہیں،انسداد بدعنوانی فنڈ کو روس کی طرف سے ایک انتہا پسند تنظیم قرار دیا گیا ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی