i بین اقوامی

ہم جنس پرستی کیخلاف قانون پر روس میں دو افراد گرفتارتازترین

March 21, 2024

روس کی ایک عدالت نے ایل جی بی ٹی کی کمیونٹی کو جرم قرار دینے والے نئے قانون کے تحت بارمیں کام کرنے والے 2کارکنوں کو انتہا پسند تنظیم میں کردار ادا کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے حراست میں رکھنے کا حکم دیا ہے۔نومبر میں روس کی جانب سے بین الاقوامی ایل جی بی ٹی تحریک پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا مجرمانہ کیس ہے۔اورنبرگ ٹریبونل کے مطابق دپوزبار کے آرٹ ڈائریکٹر اور ایڈمنسٹریٹر کے لیے احتیاطی اقدام کا انتخاب کیا گیا ہے، عدالت کے مطابق انہیں 18مئی تک حراست میں رکھا جائے گا اورجرم ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کو 10سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ٹریبونل نے اس سے قبل دونوں مشتبہ افراد پر بار میں آنے والوں کے درمیان غیرروایتی جنسی تعلقات کو فروغ دینے کا الزام عائد کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی