ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای نے قطر میں امریکی فوجی اڈے پر میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی سے زیادتی نہیں کی، کسی کی زیادتی کوکسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہم کسی کی زیادتی کے آگے ہر گز سر نہیں جھکائیں گے، یہ ایرانی قوم کی منطق ہے۔ آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایرانی قوم کبھی بھی دشمن کے سامنے ہتھیار نہیں ڈالتی اور اپنی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گی۔ آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا تھا کہ "جو لوگ ایرانی عوام اور ان کی تاریخ سے واقف ہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ قوم ایسی نہیں جو کسی بھی حالت میں ہتھیار ڈال دے۔"ان کا کہنا تھا کہ ایران نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا، لیکن وہ جارحیت کسی صورت برداشت نہیں کرے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی