ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ معاہدہ ہو یا نہ ہو دونوں صورتوں میں ایران یورینیئم کی افزودگی جاری رکھے گا، اگر امریکا چاہتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرے تو معاہدہ ممکن ہے، ہم اس مقصد کے لیے سنجیدہ بات چیت پر تیار ہیں۔غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکا ایران جوہری معاہدے سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان میں عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ امریکا ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہونے کی یقین دہانی چاہتا ہے، اس یقین دہانی کا ایک معاہدہ دسترس میں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایسے حل پر بات چیت کے لیے تیار ہیں جو ہمیشہ کے لیے اس کو یقینی بنائے تاہم ایران معاہدے کے ساتھ یا اس کے بغیر یورینیئم کی افزدوگی جاری رکھے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی