i بین اقوامی

مہاراشٹر میں بھارتی فورسز کی کارروائی ' 4شہریوں کو نکسل باغی قرار دے کر قتل کر دیاتازترین

March 19, 2024

بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بھارتی فورسز نے 4لوگوںکو ہلاک کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم اور پولیس اہلکاروں نے مہاراشٹر چھتیس گڑھ ریاستوںکی سرحد کے ساتھ گڈچرولی میں ایک کارروائی کے دوران 4 افراد کو نکسل باغی قراردیتے ہوئے ہلاک کر دیا۔پولیس نے ہلاک کئے گئے افراد کو نکسل باغیوں کے لیڈرمنگی اندراویلی ایریا کمیٹی کے سیکرٹری ڈی وی سی ایم ورگیش، سیر پور چنور ایریا کمیٹی کے سیکرٹری ڈی وی سی ایم مگتو،، پلاٹون ممبران کرسانگ راجو، اور کدی میتا وینکٹیش قراردیا ہے ۔بھارتی پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایاہے کہ کارروائی میں بھارتی پولیس اورفورسز کی متعد د ٹیموں بشمول پولیس کے ایک خصوصی واریونٹ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی کوئیک ایکشن ٹیم نے حصہ لیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی