i بین اقوامی

ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، ہم فائر بندی کے حق میں نہیں ہیں، امریکہتازترین

January 23, 2024

امریکہ نے کہا ہے کہ ہم غزہ کی پٹی میں عمومی فائر بندی کے نہیں، یرغمالیوں کی رہائی اور علاقے میں امداد پہنچانے کی خاطر، "انسانی وقفے" کے حامی ہیں۔وائٹ ہاوس قومی سلامتی کونسل کے منتظم برائے اسٹریٹجک روابط 'جان کربی 'نے معمول کی یومیہ پریس بریفنگ میں غزہ کی تازہ صورتحال اور اسرائیل کے حملوں کا جائزہ لیا ہے۔غزہ میں بڑھتے ہوئے اسرائیلی حملوں سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ موضوع اسرائیل کا فوجی منصوبہ ہے۔ بحیثیت امریکہ انتظامیہ کے ہم حماس کو ختم کرنے سے متعلق اسرائیلی موقف کی حمایت کرتے ہیں لیکن فلسطینی شہریوں کا تحفظ بھی ضروری ہے،کربی نے کہا کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لئے انسانی وقفے کی حمایت کرتے ہیں لیکن عمومی فائر بندی کے حق میں نہیں ہیں۔ اس موضوع پر ہماری پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اسرائیل حماس کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے اور اسے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی