i بین اقوامی

ماس موومنٹ کی درگاہ حضرت بل میں اشوک کے علامت والی تختی کی تنصیب کی شدید مذمتتازترین

September 09, 2025

جموں وکشمیر ماس موومنٹ نے درگاہ حضرت بل میں اشوک کے علامت والی تختی کی تنصیب کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کو مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قراردیا ہے، جموں وکشمیرماس موومنٹ کے قائمقام چیرمین عبدالرشید لون نے اپنے بیان میں اس عمل کو گستاخانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے کشمیر ی مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ یہ اقدام "کشمیری عوام کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی دانستہ کوشش ہے۔"انہوں نے کہا کہ درگاہ حضرت بل کے کے احاطے میں اشوک کی علامت کی تختی لگانا کشمیری مسلمانوں کے مذہبی معاملات کی براہ راست خلاف ورزی ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس توہین آمیز فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔اس اقدام کے خلاف مظاہرین کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے عبدالرشید لون نے حراست میں لیے گئے تمام افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے مزید مطالبہ کیا کہ وقف بورڈ کی وائس چیئرپرسن کے خلاف کارروائی کی جائے جو نئی دہلی میں بی جے پی حکومت کے اشارے پر مقبوضہ ریاست میں فسادات پھیلانے کی سازش کررہی ہے

دریں اثنا، ماس موومنٹ کے قائمقام چیرمین عبدالرشید لون نے کشمیری عسکری تنظیم العمر مجاہدین کے سربراہ مشتاق احمد زرگر کے بڑے بھائی فیاض احمد زرگر کے انتقال پر سری نگر میں ان کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت کی، ۔ فیاض زرگر مختلف ادوار میں آٹھ سال تک ہندوستان کے مختلف جیلوں میں رہے ۔مشتاق احمد زرگر کے بیٹے داوو احمد زرگر اور عادل احمد زرگر بھی بارہ سال سے قید میں ہیں، عبدالرشید لون نے اس موقع پر مرحوم فیاص احمد زرگر کی تحریک آزادی کشمیرکے سلسلے میں دی گئی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہ مرحوم نے تحریک آزادی کشمیر کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم فیاض احمد زرگر کے پورے خاندان کو بھی کٹھن حالات اور صعوبتوں کا سامنا کرنا پڑا، لیکن مرحوم اور ان کے اہل خانہ نے صبر و استقامت کے ساتھ ہر آزمائش کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا۔ انہو ں نے مرحوم فیاض احمد زرگر کی مغفرت، جنت نشینی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی