روس کے دارلحکومت ماسکو کنسرٹ ہال حملے ملوث ہونے کے الزام میں تاجکستان سے 9 افراد کو حراست میں لے لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک تاجک سیکورٹی ذرائع بتایا کہ تاجکستان نے 9 افراد کو حراست میں لیا ہے جن کا تعلق روسی کنسرٹ ہال میں ہونے والی فائرنگ اور اس کی ذمہ داری قبول کرنے والے عسکریت پسند گروپ سے تھا۔ اس سے قبل روسی حکام نے کہا تھا کہ 11 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن میں سے 4 مشتبہ افراد کا تعلق تاجکستان سے ہے جبکہ دیگر میں سے کچھ کا سابق سوویت وسطی ایشیائی ملک سے بھی ہے۔ ان چاروں افراد کو اتوار کے روز ماسکو کی ایک عدالت میں دہشت گردی کے الزامات کے تحت پیش کیا گیا تھا، جاری ہونے والی فوٹیج کے مطابق وہ شدید زخمی حالت میں پیش ہوئے، ایک شخص بمشکل ہوش میں دکھائی دیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی