i بین اقوامی

مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر کے درجے پر فائزتازترین

August 04, 2025

سعودی عرب کا شہر مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر کے درجے پر فائز ہوگیا۔سعودی خبررساں ا دارے کے مطابق ڈبلیو ایچ او کے 80 معیارات پورے کرنے پر مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا درجہ ملا ہے۔ طائف، تبوک، الدرعیہ، سمیت دیگر 14 سعودی شہر بھی صحت مند شہروں میں شامل ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے مدینہ منورہ کے صحت مند شہر ہونے کی سند دے دی۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیر صحت سے عالمی ادارہ صحت کی تصدیقی سند وصول کی۔واضح رہے کہ اس سے قبل مدینہ منورہ کو صحت مند شہر کا اعزاز پہلی بار 2019 میں ملا تھا۔مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے کہا کہ مدینہ کو دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ ملنا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے قیادت کتنی پرعزم ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مدینہ کی مسلسل تبدیلی اسے علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ایک نمایاں ترقیاتی ماڈل بنا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی