i بین اقوامی

میں نے زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا، صدر ٹرمپ کا اپنی صحت کے حوالے سے تبصرہتازترین

September 01, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صحت کے حوالے سے اٹھنے والے سوالات اور افواہوں کا براہِ راست جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا۔ صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر ایک طنزیہ انداز میں ان تمام قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے زندگی میں کبھی اتنا اچھا محسوس نہیں کیا، ڈی سی اب کرائم فری زون ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے جاری کردہ خالی شیڈول نے سوشل میڈیا پر امریکی صدر کے حوالے سے شکوک و شبہات کو جنم دیا تھا جس کے بعد ان کی صحت کے حوالے سے افوائیں تیزی سے گردش کرنے لگی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر #TrumpIsDead کے نام سے ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل رہا، تاہم صدر ٹرمپ کو اپنی نواسی کائی کے ساتھ گالف کورس جاتے دیکھا گیا، جس نے تمام افواہوں کو دم توڑنے پر مجبور کر دیا۔ امریکی صدر کے اس بیان کو نہ صرف ان کی صحت سے متعلق افواہوں کا جواب قرار دیا جا رہا ہے، بلکہ واشنگٹن میں سکیورٹی انتظامات پر اپنی انتظامیہ کے اقدامات کو اجاگر کرنے کا ایک سیاسی طریقہ بھی کہا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی