i بین اقوامی

میٹا نے فلسطینی صحافی معتز عزیزہ کا فیس بک اکاونٹ معطل کر دیاتازترین

March 16, 2024

فلسطینی صحافی معتز عزیزہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری اور فیڈ پر انکشاف کیا کہ ان کا فیس بک اکاونٹ مارک زکربرگ کی کمپنی میٹا نے معطل کر دیا ۔ معتز عزیزہ نے انسٹاگرام پر اسکرین شاٹ پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں میٹا سے ایک نوٹیفیکشن موصول ہوا جس میں انہیں بتایا گیا کہ 15 مارچ کو ان کا فیس بک اکاونٹ معطل کردیا گیا ہے۔ وہ اس کے خلاف 180 دنوں کے اندر اپیل کرنے کرسکتے ہیں، ایسا نہ کرنے کی صورت میں ان کا اکانٹ مستقل طور پر ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ صحافی کی جانب سے شئیر کیے گئے میٹا کے اسکرین شاٹ کے مطابق ان کا فیس بک اکانٹ پلیٹ فارم کے کسی صارف کو ظاہر نہیں ہوگا اور نہ وہ خود اپنا اکانٹ دیکھ سکتے ہیں۔ میٹا کی جانب سے اکانٹ معطل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی، اکانٹ معطل کرنے پر صحافی کے لاکھوں فالوورز بھی حیران رہ گئے اور میٹا کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ معتز عزیزہ فوٹوگرافر جرنلسٹ ہیں جو کہ فلسطینیوں پر، خاص طور پر غزہ میں ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی