i بین اقوامی

میئر لندن صادق خان کو میرے کہنے پر شاہی ضیافت میں مدعو نہیں کیا گیا،صدر ٹرمپتازترین

September 19, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میئر لندن صادق خان کو دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ صادق خان ونزر کاسل میں ہونے والے شاہی ضیافت میں آنا چاہتے تھے لیکن انہیں میرے کہنے پر مدعو نہیں کیا گیا۔صدر ٹرمپ برطانیہ کے دو روزہ سرکاری دورے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے، انہوں نے اپنے خصوصی طیارے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر لندن صادق خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے برطانیہ میں گزشتہ رات ہونے والے اسٹیٹ بینکوئٹ میں صادق خان کو مدعو نہ کرنے کی درخواست کی تھی کیونکہ وہ صادق خان کو ایک عرصہ سے پسند نہیں کرتے اور وہ نہیں چاہتے تھے کہ صادق خان وہاں آئیں۔ صدر ٹرمپ نے صادق خان کو دنیا کے بدترین میئرز میں سے ایک قرار دیا اور لندن میں بڑھتے ہوئے جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ انہوں نے صادق خان کو امیگریشن کے حوالے سے بھی آفت قرار دیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی