i بین اقوامی

میکولائیف کا راستہ کھلوانے میں صدر اردگان مدد کر سکتے ہیں،زیلنسکیتازترین

February 27, 2024

یوکرین کے صدر ولو دیمیر زیلنسکی نے یقین ظاہر کیا ہے کہ میکولائیف کا سمندری راستہ کھلوانے میں صدر اردگان مدد گار ہو سکتے ہیں،زیلنسکی نے کیف میں یوکرین 2024نامی فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ میکولائیف کی بندرگاہ کے راستے اناج کی ترسیل پر یقین ہے کہ صدر اردگان تعاون کریں گے ،میں جانتا ہوں کہ ترکیہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوٹیرس کے ساتھ بحیرہ اسود میں آزادانہ بحری آمدورفت کے بارے میں رابطہ کیا ہے،ہم بھی حل کے لیے حاضر ہیں جو کہ میرے خیال میں عالمی امن کانفرنس کی افتتاحی نشست میں ممکن ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی