i بین اقوامی

میکسیکو،ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم، 19افراد جاں بحقتازترین

January 31, 2024

میکسیکو میں ڈبل ڈیکر بس اور ٹرک کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19افراد ہلاک اور 22زخمی ہو گئے، حادثے میں مسافر بس جل کر خاک ہوگئی،بس مغربی ریاست جالیسکو کے شہر گوڈالاجارا سے سینالووا کے لاس موچیس جا رہی تھی،سینالوا ریاست کی اٹارنی جنرل سارہ کوئنونیز نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں19افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ باقیات کی شناخت میں وقت لگے گا۔سینالوا میں شہری تحفظ کے ڈائریکٹر رائے ناورریٹ نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بس میں تقریبا 50افراد سوار تھے، جو ٹرک سے جا ٹکرائی۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،میکسیکو میں حالیہ برسوں کے بدترین حادثات میں سے ایک میں، کم از کم 29افراد جولائی 2023میں اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک مسافر بس ایک پہاڑی سڑک سے بے قابو ہو کر جنوبی ریاست اوکساکا میں کھائی میں جاگری۔امریکہ ہجرت کے لیے خطرناک سفر کرنے والے تارکین وطن کی اموات کی سب سے بڑی وجہ سڑک کے حادثات ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی