امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو یوکرین اور روس میں بچوں کی حالتِ زار سے متعلق خط لکھ دیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق میلانیا ٹرمپ نے یہ خط ذاتی حیثیت میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو لکھا ہے۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا میں روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران اپنی اہلکیہ کی جانب سے لکھا گیا خط روسی صدر کو دیا۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان اہم ملاقات الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈ ورف-رچرڈسن میں ہوئی۔غیرملکی میڈیا کے اس خط میں مطابق یوکرین میں جنگ کے نتیجے میں بچوں کے اغوا کا ذکر موجود ہے تاہم حکام نے اس خط کے دیگر مندرجات کی تفصیلات ظاہر نہیں کی ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے یوکرین کے بچوں کو پکڑنا یوکرین کے لیے انتہائی حساس معاملہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی