i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر، قابض فوج کی ریاستی دہشتگردی، مزید 3 کشمیری نوجوان شہیدتازترین

August 31, 2022

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے باعث مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔ کشمیر میڈیا سروس(کے ایم ایس)کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ قابض فون نے ضلع شوپیاں میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران بربریت کا مظاہرہ کیا، بزرگوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ 3 کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے بعد فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ بھارتی فوج کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی