i بین اقوامی

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کشی کر لیتازترین

January 20, 2023

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے اہلکار نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع کپواڑا میں فوجی کیمپ میں فائرنگ کی آواز سے اہلکاروں اور افسران کی دوڑیں لگ گئیں، جائے وقوعہ پر ایک اہلکار کو خون میں لت پت پایا،اہلکار کی لاش کے ساتھ اس کی سرکاری رائفل بھی پڑی تھی، بھارتی فوجیوں نے اپنے ساتھیوں کو قریبی ملٹری اسپتال منتقل کیا لیکن وہ زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دوران علاج ہی ہلاک ہوگیا،بھارتی فوجی اہلکار نے سرکاری رائفل سے سر میں گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، خودکشی کرنے والے اہلکار کی شناخت لائس نائیک شیو کمار کے نام سے ہوئی ہے،لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردیا گیا اور واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ تاحال خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی