مقبوضہ کشمیر میں شدید بارشوں سے سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی اور بارش کا 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ 360 ملی میٹر بارش سے دریائوں کے بند ٹوٹ گئے جب کہ متعدد پل اور سڑکیں بہہ گئیں، وادی میں موبائل انٹرنیٹ، براڈبینڈ اور ٹیلیفون سروسز بند ہیں۔دریائے جہلم میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر چلی گئی جب کہ مقبوضہ جموں اور ڈوڈا میں ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی۔ جموں کشمیر میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، مقبوضہ وادی کے تمام تعلیمی ادارے جمعرات کو بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ۔دوسری جانب بھارت کے شمالی علاقوں ہماچل پردیش اور پنجاب میں بھی بارشوں سے تباہی مچ گئی، منالی اور پٹھان کوٹ کے دریائوں میں شدید طغیانی ہے، آبی گزرگاہوں پر بنی عمارتیں ملیا میٹ ہوگئیں، گاڑیاں بہہ گئیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی