اردن کی ملکہ رانیہ نے فلسطین میں مساجد کو نشانہ بنانے کی سخت مذمت کی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق قطر میں منعقد ہونے والی مشرق وسطی کی پہلی ویب سمٹ میں اردن کی ملکہ رانیہ نے تقریب کے پہلے دن کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر سیلفی، اسٹیٹس اپ ڈیٹ، تصویر اور ویڈیو جو ہم شیئر کرتے ہیں وہ اس کہانی میں چند مزید لفظوں کا اضافہ کرتے ہیں جو ہم اپنے بارے میں مسلسل لکھتے رہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ کچھ کہانیاں سوشل میڈیا کے منظر نامے کے پس منظر میں جا کر دھندلی ہو جاتی ہیں اور بھلا دی جاتی ہیں خاص طور پر فلسطین کے بارے میں،ملکہ رانیہ نے کہا کہ فلسطین کی کہانی کو لوگوں کی نظروں اور دماغوں سے باہر دھکیل دیا گیا ہے، بہت طویل عرصے سے فلسطینیوں کو انسان ہی نہیں سمجھا گیا اور انہیں بدنام کیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ایک ایسی قوم میں تبدیل کردیا گیا ہے جن کے ساتھ کچھ بھی کیا جا سکتا ہے، ملکہ رانیہ نے کہا کہ یہ کہانی 7اکتوبر سے بھی بہت آگے کی ہے، تبدیلی مسلسل جدوجہد سے ہی آسکتی ہے، جنگ اب ختم ہونی چاہیے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی