i بین اقوامی

ممبئی ٹرین دھماکے، سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے ملزمان کی بریت کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیاتازترین

July 24, 2025

بھارتی سپریم کورٹ نے ممبئی ٹرین دھماکوں کے کیس میں ملزمان کی بریت کے ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کے فیصلے پر عمل روک دیا تاہم ممبئی ٹرین دھماکوں کیکیس میں بری 12 ملزمان کو دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے کہا کہ ممبئی ہائیکورٹ کے فیصلیکو بطور نظیر بھی استعمال نہیں کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا حکومت کی اپیل پر ملزمان کونوٹس جاری کردیے ہیں۔ واضح رہے کہ چند روزقبل ٹرین بم دھماکا کیس میں ممبئی ہائیکورٹ نے تمام12 ملزمان کوبری کردیا تھا جس کے بعد مہاراشٹرا کی ریاستی حکومت نے ممبئی ہائیکورٹ کیفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔ 11جولائی 2006 کو ممبئی کی لوکل ٹرینوں میں ہونے والے 7 بم دھماکوں میں 189 افراد ہلاک اور 824 لوگ زخمی بھی ہوئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی