i بین اقوامی

منوج سنہا اور اجیت دوول کا اعتراف،پہلگام اور آپریشن سندور کی حقیقت بے نقابتازترین

July 16, 2025

مقبوضہ کشمیر میں پہلگام حملے کے حوالے سے بھارتی حکومت کا جھوٹا بیانیہ اس وقت بے نقاب ہوگیا جب مقبوضہ کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایک انٹرویو میں تسلیم کیا کہ یہ حملہ دراصل سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا نتیجہ تھا۔ٹائمز آف انڈیا کو دئیے گئے انٹرویو میں منوج سنہا نے اعتراف کیا کہ حملہ آوروں کو روکنے یا گرفتار کرنے میں فوج اور دیگر سیکیورٹی ادارے مکمل طور پر ناکام رہے۔ اس انکشاف کے بعد بھارتی اپوزیشن جماعتوں، بالخصوص کانگریس اور نیشنل کانفرنس نے منوج سنہا کے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے۔کانگریس ترجمان نے کہا کہ جمہوریت کا تقاضا ہے کہ مودی سرکار پہلگام سانحے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے عوام سے معافی مانگے اور لیفٹیننٹ گورنر مستعفی ہوں۔ نیشنل کانفرنس کے رہنما نے کہا کہ منوج سنہا کی نااہلی نے کشمیری عوام کی جان، عزت اور روزگار کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ کانگریس رہنمائوں نے 26 افراد کی ہلاکت کے بعد ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔دی وائر کے مطابق مودی حکومت واقعے میں پاکستان کے مبینہ کردار کے شواہد عالمی سطح پر پیش کرنے میں ناکام رہی، جس سے اس الزام کی صداقت پر شکوک و شبہات مزید گہرے ہو گئے ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر کے اعتراف نے خود بھارتی حکومت کے اس دعوے کی بھی تردید کر دی کہ دہشتگرد سیاحوں کو نشانہ نہیں بناتے۔ادھر بھارتی فوجی، سول سوسائٹی اور سیاسی رہنماں نے بھی پہلگام واقعے کو فالس فلیگ قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ دراصل بی جے پی حکومت کے ہندوتوا ایجنڈے کو تقویت دینے کے لیے گھڑی گئی سازش تھی۔

بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے آئی آئی ٹی مدراس میں خطاب کے دوران آپریشن سندور میں نقصانات کو جھٹلانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کسی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تاہم بھارتی فوج کے اعلی افسران کے اعترافات نے ان کے جھوٹ کو بھی بے نقاب کر دیا ہے۔11 مئی کو ایئر مارشل اے کے بھارتی، ڈائریکٹر جنرل ایئر آپریشنز نے تسلیم کیا کہ جنگ میں نقصان ہوتے ہیں۔ 31 مئی کو چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ جنگ کے اگلے دو دن تک بھارتی فضائی کارروائیاں متاثر رہیں۔ انڈین نیوی کے کیپٹن شیو کمار اور انڈین ڈپٹی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل راہول سنگھ نے بھی تسلیم کیا کہ پاکستان کو بھارتی ایئر فورس کی نقل و حرکت کی مکمل معلومات تھیں۔ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ کے مطابق ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور اور بھج کے فضائی اڈوں پر بھارتی افواج کو جانی و مالی نقصان پہنچا۔یہ تمام اعترافات اس بات کا واضح ثبوت ہیں کہ آپریشن بنیان مرصوص میں بھارتی افواج کو شکست کا سامنا رہا، جب کہ پاکستان نے اپنے دفاع میں دشمن کی اہم فوجی تنصیبات کو نشانہ بنا کر برتری ثابت کی۔اجیت دوول کے حالیہ بیانات اور مودی حکومت کا پروپیگنڈا خطے میں عدم استحکام پھیلانے اور جنگی جنون کو فروغ دینے کی غمازی کرتا ہے۔ مودی سرکار اپنی نااہلی اور ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے تعصب، نفرت، اسلاموفوبیا اور جارحانہ فوجی عزائم کو بطور ہتھیار استعمال کر رہی ہے۔ یہ روش نہ صرف خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے بلکہ بھارت کی جمہوری ساکھ کے لیے بھی نقصان دہ ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی