i بین اقوامی

مودی انتظامیہ کی سنگدلی ،ا ڑیسہ میں جنسی ہراسانی کی شکایت کے باوجود خاموشی، طالبہ کی خود سوزیتازترین

July 15, 2025

بھارتی ریاست اڑیسہ میں مودی سرکار کی غفلت نے مظلوم طالبہ کو خودسوزی پر مجبور کر دیا۔بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطاق ا ڑیسہ کے کالج میں طالبہ نے جنسی ہراسانی کی شکایت نظر انداز کیے جانے پر خود کو آگ لگا دی، ہسپتال انتظامیہ کے مطابق 90 فیصد سے زائد جلنے کی وجہ سے طالبہ کی حالت انتہائی نازک بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کے دوران چندمزید طلبہ بھی آگ بجھانے کی کوشش کے باعث زخمی ہوئے، طالبہ کے مطابق فیکلٹی ممبر نے ناجائز مطالبات کیے اور انکار پر تعلیمی مستقبل برباد کرنے کی دھمکیاں دیں، فیکلٹی ممبر کی جانب سے طالبہ کو کلاسوں میں شرکت سے بھی روکا جا رہا تھا ۔طالبہ کی جانب سے مسلسل جنسی ہراسانی کی شکایت کر کے دھرنا بھی دیا گیا تھا، کالج انتظامیہ کے بعد پولیس کی جانب سے بھی جنسی ہراسانی کی شکایات پر کوئی کارروائی نہ کی گئی، مودی کے دور اقتدار میں بھارت میں جنسی ہراسانی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔مودی سرکار کی ناکام پالیسی کے باعث تعلیمی اداروں میں طلبا کی حفاظت کا فقدان بڑھتا جا رہا ہے، بھارت میں ناقص تعلیمی اقدامات اور طلبہ کی حفاظت میں سنگین کوتاہیوں نے مودی سرکار پر سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی