بھارتی کے سینیئر صحافی سدھارتھ ورادا راجن نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سدھارت ورادا راجن نے کہا ہے کہ نریندرمودی لوگوں کو گمراہ کرنے میں ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ جیسے وہ پاکستان پرالزام دے رہے ہیں کہ جنگ رکوانے کیلیے پاکستان بھاگا بھاگا امریکا کے پاس گیا، جبکہ حقیقت میں بھارت نے ایسا کیا تھا۔صحافی کیمطابق موجودہ صورتحال میں پاکستان سمجھتا ہیکہ اس نے مسئلہ کشمیرکو دوبارہ زندہ کردیا ہے جسے امریکا بھِی سپورٹ کررہا ہے۔اسی طرح بھارتی صحافی نے اپنی فوج کو ہونے والے ناقابل تلافی نقصان کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مودی کو اچھی طرح معلوم تھا کہ مسئلے کا جنگی حل نہیں ہے لیکن اس کے باجود انہوں نے یہ راستہ اختیار کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی