i بین اقوامی

موٹرسائیکل اور سو نے کے بعد مزید جہیز کی لالچ، بھارتی شہری نے بیوی کو قتل کردیاتازترین

July 22, 2025

متحدہ عرب امارات میں مقیم ایک بھارتی شہری نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو جہیز کی مانگ پوری نہ کرنے پر بیدردی سے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کیرالہ کے شہر کولم سے تعلق رکھنے والی اتھولیا شیکھر کی شادی 2014 میں ستیش سے ہوئی تھی جو شارجہ میں رہائش پذیر تھے۔ رواں ماہ کی 19 جولائی کو اتھولیا کی لاش فلیٹ سے برآمد ہوئی جس پر اتھولیا کے گھر والوں نے اس کے شوہر ستیش پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ شادی کے وقت سے ہی ان کی بیٹی کو جہیز کیلئے تشدد کا نشانہ بناتا رہا ہے۔اہلخانہ کے مطابق انہوں نے شادی کے وقت جہیز میں ایک موٹر سائیکل اور 40 سے زائد سونے کے زیورات دئیے تھے جو ستیش کیلئے ناکافی تھے۔خاتون کے اہلخانہ نے الزام لگایا کہ اتھولیا کی موت اس وقت ہوئی جب ستیش نے مبینہ طور پر اس کا گلا گھونٹا، پیٹ میں لات ماری اور 18 جولائی سے 19 جولائی کے درمیان اس کے سر پر پلیٹ ماری۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کے اہلخانہ نے ستیش کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی