روس نے کہا ہے کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کی وجہ سے غزہ میں صورتحال مزید خراب ہو جائے گی ،روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے ماسکو میں ہفتہ وار پریس کانفرنس کے دوران ایک اخباری نمائندے کے سوال کے جواب میں کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے غزہ کی صورتحال مزید خراب ہو گی،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کی بحالی،متعلقہ تمام اداروں کا بلا خوف و خطر امداد فراہم کرنا اور عالمی قوانین کے تحت دو ریاستوں کے قیام سے متعلق سیاسی مذاکرات کا آغاز کروایا جائے،ترجمان نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی سے عام شہریوں کے علاوہ خطے کے دیگر ممالک بھی متاثر ہونگے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی