مصر کے جنوب میں واقع شہر لکسر میں رومن دور سے تقریبا دو ہزار سال پرانے علاقے کے آثار برآمد ہوئے ہیں،وزارت سیاحت اور تاریخی نوادرات کی طرف سے جاری کردہ ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ رومن دور سے شروع ہونے والا پہلا آباد شہر جو 30قبل مسیح سے 395عیسوی تک کا تھا، مشرقی جانب لکسر عبادت گاہ سے متصل علاقے سے برآمد ہوا ہے،شہر کا یہ علاقہ جسے قدیم شہر تھیبس کی توسیع کہا جاتا ہے، کو لکسر گورنریٹ کے مشرقی ساحل پر "سب سے اہم اور قدیم ترین بستی"کے طور پر درج کیا گیا ہے،تھیبس، جو اس وقت لکسر شہر کے نام سے جانا جاتا ہے، قدیم مصر کے اہم ترین شہروں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے،قدیم تھیبس اور اس کے مقبروں کو 1979میں اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (UNESCO)کی عالمی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیاتھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی