i بین اقوامی

مصری نوادرات پر 4 ہزار سال پرانا ہاتھ کا پر اسرار نشان دریافتتازترین

July 29, 2025

برطانوی محققین نے مصری نوادرات پر 4 ہزار سال پرانا ہاتھ کا ایک پراسرار نشان دریافت کیا ہے۔یہ نایاب اور دلچسپ دریافت اس وقت ہوئی جب مصری نوادرات کو کیمبرج کے فٹز ویلیم میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جا رہا تھا۔اس حوالے سے فٹز ویلیم میوزیم کے ایک ایجپٹولوجسٹ ہیلن اسٹرڈویک کا کہنا تھا کہ مصری نوادرات پر ایک مکمل ہاتھ کا نشان ملنا نایاب اور دلچسپ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر یہ اس شخص کے ہاتھ کا نشان ہے جس نے مٹی سے بنے اس ماڈل کو خشک ہونے سے پہلے چھوا تھا۔ہیلن اسٹرڈویک نے یہ بھی بتایا کہ میں نے اس سے پہلے مصری نوادرات پر اس طرح مکمل ہاتھ کا نشان کبھی نہیں دیکھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی