i بین اقوامی

متحدہ عرب امارات نے 9 ممالک کے ورک اور وزٹ ویزوں پر پابندی عائد کر دیتازترین

September 22, 2025

متحدہ عرب امارات(یو اے ای) نے 9 ممالک کے لیے وزٹ اور ورک ویزوں پر پابندی لگا دی۔غیر ملکی خبر رساں ا دنارے کے مطابق یو اے ای نے 9 افریقی اور ایشیائی ممالک کے شہریوں پر سیاحتی اور ورک ویزوں کے لئے درخواست دینے پر پابندی عائد کر دی۔جن ممالک پر یو اے ای کی جانب سے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ان میں یوگنڈا، سوڈان، صومالیہ، کیمرون، لیبیا، افغانستان، یمن، لبنان اور بنگلہ دیش شامل ہیں۔امیگریشن سرکلر کے مطابق جن ممالک پر پابندی عائد کی گئی ہے، ان ممالک سے درخواستیں اگلے نوٹس تک معطل کر دی گئی ہیں۔ جن میں کوئی نیا سیاحتی یا ورک ویزا پروسیس نہیں کیا جا رہا۔یو اے ای حکام نے باضابطہ طور پر ویزا معطلی کے فیصلے کی وضاحت نہیں کی۔ تاہم مبینہ طور پر سیکیورٹی خدشات اور سفارتی تنا کو وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ یو اے ای نے ماضی میں بھی کچھ ممالک پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی تھیں۔ اور ایسی پالیسیوں پر سرکاری بیانات اکثر محدود رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی