بھارت میں متنازع شہریت کے قانون کے نفاذ کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی،تفصیلات کے مطابق بھارت میں قائم مودی سرکار نے مسلمان دشمنی میں ہر حد پار کر دی ہے، مسلمانوں کی زندگی اجیرن کرنے کیلئے حالیہ دنوں بھارت میں ایک اور قانون نافذ کر دیا گیا، متنازع شہریت کے قانون کیخلاف شہری سڑکوں پر آگئے، مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے بازی کی، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا بے دریغ استعمال کیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں قانون نافذ ہونے کے بعد غیر مسلم افراد کو شہریت فوری جبکہ مسلمانوں کو شہریت کیلئے 11سال کا انتظار کرنا پڑے گا اور اپنے پر دادا کا برتھ سرٹیفکیٹ تک جمع کروانا ہوگا، مذکورہ قانون 2019 میں پاس ہوا جس کے بعد قانون کیخلاف ملک بھرمیں احتجاج ہوا، اس دوران 200سے زائد مسلمان شہید ہو گئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی