i بین اقوامی

مزاحمتی قوت باقی، کھیل ابھی ختم نہیں ہوا، سینئرمشیر خامنہ ایتازترین

June 23, 2025

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے سینئر مشیر علی شمخانی نے کہا ہے کہ اگرچہ امریکی حملے شدید نوعیت کے تھے، مگر ایران کی جوہری صلاحیت اور مزاحمتی قوت باقی ہے اور کھیل ابھی ختم نہیں ہوا۔ علی شمخانی نے امریکا کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد سخت لہجے میں بیان جاری کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں علی شمخانی کا کہنا تھا کہ اگر یہ مان بھی لیا جائے کہ جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں، تب بھی ہمارا افزودہ یورینیم محفوظ ہے، مقامی سطح پر حاصل شدہ ٹیکنالوجی، مہارت اور انسانی وسائل بدستور موجود ہیں اور سب سے بڑھ کر ہمارا سیاسی عزم قائم ہے۔ایرانی اعلی رہنما کے مشیر کا واضح الفاظ میں امریکا اور اسرائیل کو وارننگ دیتے ہوئے کہنا تھا کہ آئندہ اقدام اب اس فریق کے ہاتھ میں ہے جو ہوشیاری سے کھیلتا ہے اور جذباتی و اندھے فیصلوں سے اجتناب کرتا ہے، یہ سمجھ لیا جائے کہ سرپرائز کا سلسلہ ابھی رکا نہیں ہے بلکہ جاری رہے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی