i بین اقوامی

مزید امریکی ٹیرف ،بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں بھونچال آگیاتازترین

August 07, 2025

امریکا کے مزید ٹیرف کے بعد بھارتی اسٹاک ایکسچینج میں بھونچال آگیا۔ غیرملکی خبررساںادارے کے مطابق امریکا کی جانب سے بھارت پرمزید ٹیرف کے بعد ممبئی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے ۔جہاں اسٹاک مارکیٹ میں 500پوائنٹس کی کمی کے بعد انڈیکس 24400پوائٹس پر آگیا ہے۔بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے، موجودہ معاشی صورتحال پر بھارتی سرمایہ کار سر پکڑ کر بیٹھ گئے۔واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف لگا دیا ہے، جس کے بعد بھارت پر مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا،ترجمان وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر جاری کردئیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی