نائیجیریا میں اغوا کے بعد یرغمال بنائی جانے والی 5بہنوں اور ان کے والد کو پولیس نے کامیابی سے بازیاب کرا لیا تاہم اغواکاروں نے ایک بہن اور لڑکیوں کے چچا کو قتل کردیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے دار الحکومت ابوجا میں رواں ماہ کے آغاز میں 6بہنوں کو ان کے والد اور چچا کے ساتھ تاوان کی غرض سے اغوا کیا گیا تھا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اغواکاروں نے لڑکیوں کے اہل خانہ سے 70ہزار ڈالرز تاوان مانگا تھا تاہم انہوں نے ایک بہن اور لڑکیوں کے چچا کو قتل کردیا،رپورٹس کے مطابق 5لڑکیوں کو ہفتے کی رات شمالی نائیجیریا کے جنگل میں پولیس اور فوج کے مشترکہ آپریشن میں بازیاب کرایا گیا،میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اغوا کاروں نے رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کیا تھا لیکن پولیس بیان میں کسی کو رقم ادا کیے جانے کا ذکر نہیں کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی