نائیجیریا کے صوبے کادونہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 16افراد ہلاک ہو گئے ۔نائیجیریا کے محکمہ مواصلات کے مطابق کادونہ۔کانو شاہراہ پر ایک مسافر بس کھائی میں جا گری ، حادثے میں 16افراد ہلاک اور 4زخمی ہو ئے، زخمیوں کو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ، بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی