i بین اقوامی

نائجیریامیں کشتی الٹ گئی، 50 افراد لاپتہتازترین

August 18, 2025

نائجیریا میں کشتی الٹنے سے 50 سے زائد افراد لاپتہ ہوگئے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق نائجیریا کی شمال مغربی ریاست سکوٹو میں کشتی کو حادثہ پیش آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کشتی میں 50 سے زائد مسافر سوار تھے۔ نائجیریا کی نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ نے سوشل میڈیا اکائونٹ پر جاری ہونے والے بیان میں کہا کہ کشتی کے 10 مسافروں کو بچالیا گیا ہے۔ نائجیریا کے میڈیا نے رپورٹ کیا کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوار ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی