i بین اقوامی

ہندوستان جمہوریت کی سوتیلی ماں قرار، عالمی جریدے پول کھول دیاتازترین

March 29, 2024

ہندوستان جمہوریت کی سوتیلی ماں قرار،عالمی جریدے دی ڈپلومیٹ نے حقیقت پوری دنیا پر آشکار کردی۔ الیکشن مہم کے دوران مودی بھارت کو جمہوریت کی ماں کا لقب دینیمیں مصروف نظر آئے، لیکن حقیقت اس کیبالکل برعکس ہے،دی ڈپلومیٹ کیمطابق بھارت میں الیکشن سے کچھ دن قبل ایک طرف اپوزیشن لیڈرکو پارلیمنٹ سے بیدخل کردیا گیا تو دوسری جانب ایک سو چھیالیس ممبران کی رکنیت سوال پوچھنے پرمعطل کی گئی۔ یہی نہیں بھارت میں بڑی اپوزیشن پارٹی کانگریس کابینک اکانٹ بھی منجمدکردیا گیا۔تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی ایجنسیز نیاپوزیشن سیتعلق رکھنیوالیدووزرائے اعلی کوبھی منی لانڈرنگ کیالزام میں گرفتارکرلیا۔ حکومت پرتنقیدکرنیوالے صحافیوں کی گرفتاریوں کیساتھ سیاسی مخالفین کے خلاف میڈیامیں سنگین مہم بھی چلائی جارہی ہے،دی ڈپلومیٹ کے مطابق انتخابی عمل کا بی جے پی کی جانب جھکا وغیرشفاف انتخابات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی