بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں منشیات فروشوں کا راج ہے جب کہ مودی راج میں بھارت کے بڑے شہر منشیات اور سنگین جرائم کا گڑھ بنتے جا رہے ہیں۔مودی کے ترقی کے نعرے کے پیچھے چھپا منشیات کا دھندہ جاری ہے، جو بھارت کی عالمی سطح پر پہلے سے بدنام ساکھ پر ایک اور کاری ضرب بن چکا ہے۔ تازہ رپورٹس میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون کی سربراہی میں منشیات کا بازار گرم ہے۔مودی سرکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے منشیات مافیا کے سامنے بے بس ہو چکے ہیں۔ مودی سرکار کے نااہل عدالتی و تفتیشی نظام کی بدولت 12 مقدمات کے باوجود منشیات فروش خاتون کا راج قائم ہے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں خاتون کی سرپرستی میں منشیات کا منظم نیٹ ورک بے نقاب ہو چکا ہے۔
نئی دہلی میں ڈرگ کوئین کوسم کی 2 کروڑ روپے بینک رقم اور منی مینشن کا انکشاف ہوا ہے۔کوسم کے گھر سے 550 ہیروئن کے پیکٹ، نشہ آور گولیاں، 14 لاکھ نقدی اور گاڑی برآمد ہوئی ہے۔ کوسم کی بیٹیوں کے اکانٹس میں ہزاروں مشکوک ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں، جس کی وضاحت دینے میں ملزمان ناکام ہوئے ہیں۔ملزمہ کی جانب سے سلطان پوری میں 4 رہائشی یونٹس جوڑ کر غیر قانونی 4 منزلہ عمارت بھی تیار کی گئی ہے۔بھارتی شہروں میں غربت اور بے روزگاری کو مافیا اپنے مفاد کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ جنگی جنون میں مبتلا مودی سرکار کا دفاعی بجٹ اربوں روپے کا اور دوسری جانب دارالحکومت میں خواتین سے منشیات فروشی کرائی جارہی ہے۔بچوں اور خواتین کا منشیات نیٹ ورک میں استعمال بھارت میں شہری معاشرے کی گراوٹ کا ثبوت ہے ۔ مودی سرکار کا وِکست بھارت کا نام نہاد ترقی کا نعرہ ہے لیکن زمینی حقائق منشیات، غربت اور بدامنی سے جڑے ہوئے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی