نہتے فلسطینیوں کو بے دردی سے نشانہ بنانے والے اسرائیلی فوجی ذہنی امراض میں مبتلا ہونے لگے،ایک اور اسرائیلی فوجی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کیمطابق اسرائیلی فوجی اپنے گھر میں خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ،حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوجیوں میں خودکشی کے واقعات میں واضح اضافہ دیکھا گیا،مبینہ طور پر صرف جولائی میں چار دیگر افراد نے خود کشی کی ہے۔اکتوبر 2023 میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ شروع ہونے کے بعد اب تک 42 اسرائیلی فوجی اپنی زندگی کا خاتمہ کرچکے ہیں۔ اسرائیلی مسلح افواج نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ نفسیاتی دبا کی وجہ سے ہزاروں ریزروسٹ جنگ کی ڈیوٹی سے دستبردار ہو چکے ہیں۔اسرائیل 7 اکتوبر 2023 سے غزہ کی پٹی میں تقریبا 60,000 فلسطینیوں کو شہید کر چکا ہے،جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی