روس صدارتی پیلس کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ نیٹو کی فوجی مشقیں روس کے لئے خطرہ ہیں،پیسکوف نے نیٹو کی متوقع "سٹڈفاسٹ 2024"نامی مشقوں کے بارے میں کہا کہ نیٹو، ہمارے خلاف خطرہ تشکیل دینے میں، اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھے ہوئے ہے۔ ہم اسے اس نگاہ سے دیکھ رہے ہیں اور اس کے مقابل ضروری حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ مذکورہ اتحاد سالوں سے اپنا انفراسٹرکچر روسی سرحدوں کی طرف پھیلا رہا ہے۔ نیٹو ایک جنگی آلہ ہے جسے امریکہ انتظامیہ کی طرف سے چلایا جا رہا ہے،پیسکوف نے کہا کہ گذشتہ ہفتے بلگورود میں 65یوکرینی جنگی قیدیوں سمیت کل 74افراد پر مشتمل روسی طیارے کو گرائے جانے کے واقعے کی بھی تفتیش کی جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی