امریکی شہر نیویارک کے سب وے سٹیشن میں نوجوان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کردیا،غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکی پولیس نے بتایا کہ سب وے سٹیشن میں نوجوان دوستوں کے درمیان کسی تنازع پر بحث جاری تھی کہ اچانک ایک شخص نے پستول نکال کر فائرنگ کردی،پولیس نے بتایا کہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا، فائرنگ سے پانچ افراد زخمی بھی ہوئے،پولیس نے سب وے سٹیشن حکام سے تفتیش اور مختلف علاقوں میں ملزم کی تلاش شروع کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی