امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائوس کی چھت پر غیر معمولی سیر کی جس کی سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہائو س کی چھت پر صحافیوں سے گفتگو کی۔صدر ٹرمپ کو وائٹ ہائوس کی چھت پر چہل قدمی کرتے دیکھا گیا، اور انہوں نے مذاق میں صحافیوں سے کہا کہ وہ جوہری میزائل نصب کرنے کے لیے ایک جگہ تلاش کر رہے ہیں۔ٹرمپ نے تقریبا 20 منٹ تک وائٹ ہائوس کی چھت کا جائزہ لیا، جس میں وائٹ ہائوس کے آگے گارڈن کا نیا تعمیر شدہ حصہ بھی شامل تھا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ جو کچھ بھی میں کرتا ہوں، وہ میری ذاتی مالی معاونت سے ہوتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ امریکہ کے لیے اپنے پیسے خرچ کرنے کا دوسرا طریقہ تلاش کر رہے ہیں۔جوہری میزائل سے متعلق ٹرمپ کا مذاق روس کے رہنما دیمتری میدویدیف کے ساتھ ایک تیز تاثر کے بعد سامنے آیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی