i بین اقوامی

نیوزی لینڈ کے نو منتخب وزیراعظم کرس ہپکنز نے حلف اٹھا لیاتازترین

January 25, 2023

جیسنڈا آرڈرن کے گزشتہ ہفتے اچانک استعفی دینے کے بعد لیبر پارٹی کے رہنما کرس ہپکنز نے نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے،غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کی گورنر جنرل اور بادشاہ چارلس کی نمائندہ ڈیم سنڈی کیرو نے بدھ کے روز دارالحکومت ویلنگٹن میں باضابطہ طور پر کرس ہپکنز سے وزارت عظمی کے عہدے کا حلف لیا،تقریب کے دوران کارمل سیپولونی نے بھی بطور نائب وزیر اعظم حلف اٹھایا،اس موقع پر نو منتخب کیویز وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یہ میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز اور ذمہ داری ہے، میں آگے آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پرجوش ہوں،کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نیوزی لینڈ کی موثر حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرنے والے 44سالہ ہپکنز کو آرڈرن کے استعفے کے بعد اتوار کے روز پارٹی کی سربراہی کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی