نیپال میں پرتشدد مظاہروں کے بعد سوشل میڈیا پر پابندی ہٹادی گئی۔ خبرایجنسی کے مطابق نیپال کے وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی نے پابندی ہٹانے کی تصدیق کردی۔واضح رہے کہ نیپال میں سوشل میڈیا پر پابندی کے خلاف احتجاج پرتشدد مظاہروں میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ کو آگ لگا دی جبکہ کھٹمنڈو میں کرفیو نافذ کرتے ہوئے صورتحال کو قابو کرنے کیلئے فوج تعینات کر دی گئی۔دارالحکومت کھٹمنڈو میں مظاہرین نے پارلیمنٹ کا گھیرئوا کیا جس کے بعد گیٹ کو آگ لگا دی گئی، پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں 20مظاہرین ہلاک جبکہ درجنوں سے زائد زخمی ہوگئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی